پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے قبل کل جماعتی اجلاس

   

نئی دہلی : پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پیر سے آغاز سے چند گھنٹے قبل اتوار کی شام مرکز نے کل جماعتی اجلاس طلب کیا ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، لوک سبھا میں ڈپٹی لیڈرو مرکزی وزیر پیوش گوئل، راجیہ سبھا قائد ایوان اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اجلاس میں حکومت کی نمائندگی کی۔کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، سابق وزیر اعظم اور جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی دیوے گوڑا، ڈی ایم کے کی کنی موزی، تلگودیشم کے رام موہن نائیڈو، ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن اور دوسرے موجود تھے ۔