پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج آغاز

   

نئی دہلی : پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا پیر 25نومبر سے آغاز ہورہا ہے ۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران کل 19 سیشن ہوں گے۔اپوزیشن نے مرکز سے کہا ہے کہ اڈانی گروپ کے خلاف امریکی پراسیکیوٹرز کے رشوت ستانی کے الزامات پر پارلیمنٹ میں بحث کی اجازت دی جائے۔ توقع ہے کہ منی پور میں ہونے والے تشدد کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں اٹھائے جانے والے معاملات کا فیصلہ ان کی مجاز کمیٹیاں متعلقہ چیئرمین کی رضامندی سے کریں گی۔ مرکزی حکومت نے 20 دسمبر تک چلنے والے اجلاس کیلئے وقف ایکٹ ترمیمی بل سمیت 16 بلوں کی فہرست دی ہے۔ وقف ایکٹ اور بینکنگ قوانین میں ترمیم سمیت کل 16 اہم بلوں پر بحث ہوگی۔اپوزیشن جماعتیں مختلف امور اور مسائل پر حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔