پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کا 18 نومبر سے آغاز

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کا 18 نومبر سے آغاز ہوگا اور یہ سیشن ایک ماہ تک چلے گا۔ اس سیشن کے تعلق سے باقاعدہ سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن ذرائع نے اشارہ دیا ہیکہ کابینی کمیٹی برائے پارلیمانی امور سیشن کی تواریخ کا فیصلہ کرے گی۔ یہ اجلاس وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ سیشن کی تاریخ کا قطعی فیصلہ آئندہ ہفتہ کئے جانے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سرمائی سیشن کا 18 نومبر سے آغاز ہوگا اور ڈسمبر کے تیسرے ہفتہ میں اختتام عمل میں آئے گا۔