پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں آج یوم آئین

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں جمعہ /26 نومبر کو یوم آئین کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو ، وزیراعظم نریندر مودی ، اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کے علاوہ مرکزی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ حصہ لیں گے ۔ کانگریس نے اس تقریب کیلئے اپنے کسی نمائندے کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں تقریب میں حصہ نہیں لیں گے ۔ حکومت نے خصوصی پورٹل کے ذریعہ عوام کو بھی اس تقریب کیلئے مدعو کیا ہے ۔