نئی دہلی : پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا 18 جولائی سے آغاز ہوگا جو 12 اگسٹ تک جاری رہے گا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے آج یہ اعلان کیا۔ 17 ویں لوک سبھا کا نواں سیشن پیر 18 جولائی کو شروع ہوگا۔ اِس دوران صدرجمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ کا انتخاب ہوگا۔ 18 جولائی کو صدرجمہوریہ کا سیشن کے آغاز کے پہلے دن الیکشن ہوگا جبکہ نائب صدرجمہوریہ کا الیکشن 6 اگسٹ کو ہوگا۔ عام طور پر پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز جولائی کے تیسرے ہفتے میں ہوتا ہے اور یوم آزادی سے پہلے ختم ہوتا ہے۔