پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا 20 جولائی سے آغاز

   

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے شروع ہو کر 11 اگست تک جاری رہے گا۔ اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے کیونکہ اپوزیشن پارٹیوں نے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مرکز کی بی جے پی حکومت کو مختلف اہم امور اور مسائل پر گھیرناکرنا شروع کر دیا ہے۔پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ٹوئٹ کیا کہ 23 دن تک چلنے والے اس اجلاس میں کل 17 سیشنس ہوں گی۔ انہوں نے تمام جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تعاون کریں۔ وزیر اعظم کی طرف سے یکساں سیول کوڈ کی وکالت کے بعد کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے شدید ردعمل کیا اظہار کیا ہے۔

مانسون اجلاس میں منی پور سمیت کئی
مسائل اٹھانے کانگریس کا اعلان
نئی دہلی :کانگریس کے پارلیمانی حکمت عملی گروپ نے آج ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ان مسائل پر بات چیت کی گئی جو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اٹھائے جائیں گے جن میں منی پور کے وزیر اعلیٰ اور ریلوے کے وزیر کا استعفیٰ بھی شامل ہے۔گروپ نے آج یو سی سی کے بارے میں کہا کہ کانگریس اپنے بیان پر قائم ہے جس میں اس طرح کے ضابطہ کے مسودے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سے کچھ نیا نہیں ہوا ہے۔ یہ اجلاس نئی دہلی میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ 15 جون کو کانگریس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ عجیب بات ہے کہ لاء کمیشن ایک نئے ریفرنس کی تلاش کر رہا ہے جب وہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ اس کے پیشرو، 21 ویں لاء کمیشن نے اگست 2018 میں اس موضوع پر ایک مشاورتی مقالہ شائع کیا تھا۔رمیش نے کہا تھا کہ لاء کمیشن کی طرف سے اس بات کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے کہ اس موضوع پر کیوں نظرثانی کی جا رہی ہے سوائے موضوع کی مطابقت‘ اہمیت اور عدالت کے مختلف احکامات کے مبہم حوالوں دئے گئے ہیں۔