نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی پر اسپیکر اوم برلا نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے ہنگامہ کرنے والے کانگریس کے چار ارکان کو معطل کر دیا ہے۔ کانگریس کے ان چار ارکان اسمبلی کو پورے اجلاس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ جیوتی منی، مانیکم ٹیگور، ٹی این پرتھاپن اور رامیا ہری داس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کے مسلسل ہنگامے کے درمیان اسپیکر اوم برلا نے دوپہر 2.30 بجے لوک سبھا کو ملتوی کرتے ہوئے سخت قدم اٹھانے کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے پلے کارڈ دکھانے والوں کو ایوان سے باہر نکالنے کا عندیہ دیا تھا۔