پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں 17 بلز پیش کرنے کا منصوبہ

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے 19 جولائی سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں 17 بلز متعارف کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ 3 بلز حال ہی میں جاری کردہ آرڈیننس کی جگہ ہوں گے۔ حکومت نے الیکٹرسٹی ترمیمی بل 2021 کو بھی فہرست میں شامل کیا ہے۔ 19 جولائی سے شروع ہونے والا پارلیمانی اجلاس ہنگامی ہونے کا امکان ہے کیونکہ اپوزیشن جماعتیں پٹرولیم اشیاء اور مہنگائی کے مسئلہ پر حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔