صاحب گنج :مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکاارجن کھرگے نے ہفتہ کو الزام لگایا ہے کہ ملک میں تقریر کی آزادی نہیں ہے۔ جھارکھنڈ کے صاحب گنج ضلع میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے،ملکاارجن کھرگے نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے کہ پارلیمنٹ میں ان کی تقریر کے کچھ حصے سنسر کیے گئے تھے۔ انہوں نے الزام لگایایہ کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بولنے کی آزادی نہیں ہے۔جو بولنے کی ہمت کرتے ہیں انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی 2014 میں مہنگائی کو روکنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔ بجلی، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اور غربت بڑھ رہی ہے۔ملکارجن کھرگے نے کہاہے کہ یہ کانگریس ہی تھی جس نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی اور ہندوستان کی آزادی کی جنگ لڑی۔ کانگریس صدر نے ریاست میں پارٹی کے 60 روزہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو عوامی رابطہ پروگرام کا آغاز کرنے کے بعد گمنی میدان میں خطاب کر رہے تھے۔پروگرام کے دوران کانگریس کارکنان گھر گھر جا کر مرکز کی عوام مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کریں گے اور لوگوں سے اس کے بارے میں بات کریں گے۔