پارلیمنٹ ہاؤس میں آئندہ ہفتہ سی پی اے انڈیا ریجن کانفرنس

   

نئی دہلی: آئندہ 23 اور 24 ستمبر 2024 کو 10ویں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے ) انڈیا ریجن کانفرنس پارلیمنٹ ہاؤس، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ سی پی اے انڈیا ریجن کے چیئرپرسن اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اس کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔ریاستی/ مرکز کے زیرانتظام مقننہ کے 46 پریزائیڈنگ آفیسرز – 4 چیئرمیں ، 25 اسپیکرس ، 3 ڈپٹی اسپیکر، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 14 ڈپٹی اسپیکرس، اپنے ریاستی پرنسپل سکریٹریز/ سیکریٹریز اور دیگر افروں کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔کانفرنس سے پہلے سی پی اے انڈیا ریجن ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔کانفرنس کا موضوع ’’پائیدار اور جامع ترقی کے حصول میں قانون ساز اداروں کا کردار‘‘ ہے ۔واضح رہے کہ سی پی اے انڈیا ریجن 2004 میں تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ ان نو سی پی اے خطوں میں سے ایک ہے جو اس وقت کے چی پی اے ایشیا ریجن سے بنائے گئے تھے ۔ اس کی کل 31 ممبر شاخیں ہیں جن میں ہندوستان کی پارلیمنٹ اور 30 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ شامل ہیں۔