پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں اپوزیشن کا مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: آل انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے منی پور کی صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ کانگریس کے ارکان اور اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے نعرے لگائے اور ہاتھوں میں تختیاں لے کر مظاہرہ کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ منی پور کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ انڈیا اتحادکے احتجاج کرنے والے اراکین کا کہنا تھا کہ منی پور میں حالات بہت خراب ہیں ۔