نئی دہلی۔ 9 فروری (یو این آئی) پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے اپوزیشن انڈیا اتحاد کے لیڈروں کی پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھڑگے کے دفتر میں میٹنگ ہوئی۔ کھڑگے کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں انڈیا الائنس کی مختلف پارٹیوں کے پارلیمانی پارٹی لیڈروں نے حصہ لیا اور پارلیمنٹ میں اپنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ کھڑگے کے علاوہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو، سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو اور رام گوپال یادو، آر ایس پی کے این کے پریم چندرن، شیو سینا ادھو دھڑے کے سنجے راوت سمیت کئی پارٹیوں کے لیڈر میٹنگ میں موجود تھے ۔