نئی دہلی: پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں چہارشنبہ کو آگ لگنے سے کمپیوٹر اور فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا۔دہلی فائر سروس کے مطابق آج صبح کمرہ نمبر 59 میں آگ لگنے سے کمپیوٹر اور فرنیچر سمیت کئی سامان جل کر خاکستر ہو گئے ۔ اس واقعہ کی اطلاع صبح 8:05 ملی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ فائر فائٹرز نے صبح 8:50 بجے آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں آگ لگی اس کے ارد گرد میڈیا اہلکاروں کے لیے کام کرنے کے کمرے ہیں۔