نئی دہلی ۔23مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)پارلیمنٹ کو اس کے بجٹ سیشن کی طئے شدہ تکمیل سے گیارہ روز قبل آج غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا کیونکہ ملک گیر سطح پر کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی مسلسل حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ لوک سبھا نے فینانس بل کو جو کلیدی بجٹ قانون سازی ہوتی ہے ، مباحث کے بغیر منظور کرلیا جبکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے ’’غیرمعمولی صورتحال‘‘ کے سبب مباحث کو ترک کرنے سے اتفاق کرلیا ۔