پارٹی انحراف معاملہ پر دو ارکان اسمبلی کیلئے سماعت کیلئے حاضری

   

10 کے منجملہ 8 ارکان اسمبلی نے وضاحت کی ، اسپیکر کے فیصلے پر ریاست کی نظر
حیدرآباد 4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں سنسنی خیز ارکان اسمبلی انحراف معاملے کی سماعت جاری ہے ۔ اس تناظر میں آج سماعت مکمل ہوگئی ۔ سماعت کے طور پر درخواست گذاروں کی جانب سے وکلا نے ارکان اسمبلی جی مہیپال ریڈی اور بی کرشنا موہن ریڈی سے جرح کی ۔ بعد میں ارکان اسمبلی نے اسپیکر جی پرساد کمار کے روبرو اپنے دلائل پیش کئے۔ آج صبح سے اسپیکر اسمبلی کے چیمبر میں سماعت جاری رہی ۔ یکم اکٹوبر کو شروع ہوئی سماعت ملتوی ہونے کے بعد یہ دونوں ارکان اسمبلی آج سماعت کیلئے پیش ہوئے ۔ واضح رہے کہ بی آر ایس ٹکٹ پر کامیابی کے بعد پارٹی تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی ہے ۔ اس تناظر میں بی آر ایس سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھی ۔ سپریم کورٹ نے تین ماہ میں فیصلہ کا اسپیکر اسمبلی کو حکم دیا تھا ۔ جس کے بعد اسپیکر نے منحرف 10 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیا تھا ۔ ڈی ناگیندر اور کڈیم سری ہری کے سواء باقی 8 ارکان اسمبلی نے وضاحت کی کہ انہوں نے پارٹی تبدیل نہیں کی ۔ جبکہ شکایت کنندگان نے پارٹی تبدیل کرنے والے ارکان کے خلاف ثبوت جمع کرائے ہیں ۔ اس کی بنیاد پر پارٹی سے انحراف کے معاملے میں ایم ایل ایز کی تحقیقات جاری ہیں ۔ آج ارکان اسمبلی جی مہیپال ریڈی ، پی کرشنا موہن ریڈی تحقیقات کیلئے حاضر ہوئے ۔ ارکان اسمبلی کی تحقیقات ختم ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار کیا فیصلہ کریں گے یہ معاملہ سیاسی حلقوں میں موضوع بحث ہے ۔ 2