پارٹی اور شخص کی مخالفت کو ملک کی مخالفت میں نہ بدلیں، وزیراعظم مودی نے اپوزیشن پر سادھا نشانہ

   

نئی دہلی:اپوزیشن پارٹیوں پر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی پارٹی اور فرد کی مخالفت کو ملک کی مخالفت میں تبدیل نہ کرے۔ وزیر اعظم نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق راجیہ سبھا ممبر ہرموہن سنگھ یادو کی 10ویں برسی کے موقع پر کانپور میں منعقدہ ایک سیمینار میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ دنوں میں نظریہ یا سیاسی مفاد پرستی کو سماج اور ملک کے مفاد سے بھی بالاتر رکھنے کا رجحان شروع ہو گیا ہے۔