پارٹی تبدیل کرنے والوں کے خلاف کانگریس قائدین کی ضلع کلکٹر سے شکایت

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :27؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مختلف سیاسی جماعتوں سے منتخب مقامی ادارہ جات کے نمائندہ اپنی اپنی پارٹیوں کو تبدیل کرتے ہوئے ٹی آرایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر حال ہی میں کانگریس سے وابستہ قائدین نے ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی سے شکایت کرتے ہوئے پارٹی تبدیل کرنے والے کانگریسی نمائندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے میونسپل کمشنر کو ایک تحریر روانہ کرتے ہوئے اس بارے میں وضاحت کرنے کی ہدایت دی تھی ضلع کلکٹر کی ہدایت پر کمشنر میونسپل کارپوریشن نے کارپوریٹرس کو پارٹی تبدیل کرنے کی وجہ نما نوٹس جاری کرنے کے امکانات ہیں کارپوریشن کے عہدیداروں نے اس خصوص میں نوٹس تیار کرتے ہوئے اندرون دو یوم پارٹی تبدیل کرنے کیلئے قائدین کو نوٹس جاری کرنے کے امکانات ہیں ۔

نامعلوم افراد نے جنگل کو آگ لگادی
یلاریڈی /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل کے کماریڈی شیوار میں نامعلوم افراد نے جنگل کو آگ لگادی جس میں لب سڑک جنگل کا خاصا حصہ جل کر خاکستر ہوگیا ۔ فائر بریگریڈ کو اطلاع کرنے پر اس نے آکر آگ بجھائی ۔ واضح رہے کہ کچھ لوگ برگ آبنوس کی کثرت سے پیداوار کیلئے ہر سال اس طرح کی حرکت کرتے وسیع جنگلات کو آگ لگاکر تباہ کر رہے ہیں ۔