پارٹی قائدین کا امیت شاہ کے ساتھ آئندہ ہفتے اجلاس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی جانب سے تنظیمی انتخابات کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر پارٹی صدر امیت شاہ نے 13 اور 14 جون کو پارٹی کے ریاستی اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے قائدین کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا ہے ۔ پارٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں تنظیمی امورکی ذمہ داری رکھنے والے قائدین شرکت کرینگے ۔ امیت شاہ کی تین سالہ بی جے پی صدارت کی معیاد جاریہ سال کے اوائل ہی میں ختم ہوگئی ہے تاہم پارٹی نے انہیں برقرار رہنے کو کہا ہے کیونکہ پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر تنظیمی انتخابات کو ملتوی کردیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے تنظیمی انتخابات تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں منعقد ہونگے تاہم امید کی جا رہی ہے کہ ہریانہ اور مہاراشٹرا ریاستوں کو اس سے استثنی دیا جائیگا کیونکہ یہاں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے انتخابات کے بعد قومی صدر کا انتخاب بھی عمل میں آئیگا ۔ چونکہ امیت شاہ کو چونکہ مرکزی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے اس لئے پارٹی قائدین کا احساس ہے کہ وہ صدارت سے علیحدہ ہوجائیں گے ۔