حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) ایسے وقت جبکہ کانگریس پارٹی نے کے سی آر کی سالگرہ کے موقع پر احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا ہے، لیکن کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا شمار ریونت ریڈی کے مخالفین میں ہوتا ہے اور اُنھوں نے ریونت ریڈی کے تقرر کے بعد سے خود کو پارٹی کی سرگرمیوں سے دور کرلیا تھا۔ دو دن قبل ریونت ریڈی نے وینکٹ ریڈی کی قیامگاہ پہونچ کر ملاقات کی اور دونوں نے اختلافات کی یکسوئی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ لیکن کے سی آر کی سالگرہ کے موقع پر وینکٹ ریڈی کی مبارکباد سے پارٹی حلقوں میں حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پارٹی پروگرام اور پالیسی کے برخلاف وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کو مبارکباد دی اور درازیٔ عمر اور صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے تلگو اور انگریزی میں ٹوئٹر پر یہ مبارکباد دی ہے۔ ر