پارٹی پروگراموں کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

میدک میں منعقدہ اجلاس سے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کا خطاب

میدک۔ٹی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ 25 اکٹوبر کو منعقد شدنی پارٹی کے پلینری اجلاس اور 15 نومبر کو منعقد شدنی وجئے گرجنا پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ کے ٹی راما راؤ کی صدارت میں کل منعقدہ اجلاس میں میدک حلقہ کے اہم قائدین کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ کے ٹی راما راؤ نے تجویز دی کہ سرکاری منتخب نمائندوں کو چاہیئے کہ پارٹی کے پروگراموں کو پہلی ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاد رکھنا ضروری ہے اور ہر کسی کو پارٹی پروگراموں کو ترجیح دینی چاہیئے۔ انہوں نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے بارے میں مثبت رویہ رکھتے ہوئے ہم سب کو پارٹی قائدین کے طور پر اس کو مزید بڑھانے کیلئے کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں کے لوگ ورنگل میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں اور آنے والے دنوں میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کثرت سے ہوں گی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اس سے پارٹی کے مقامی قائدین کو ریاستی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ میدک ایم ایل اے پدما دیویندر ریڈی، میدک ایم پی کے پربھاکر ریڈی، کسان رابطہ کمیٹی کے صدر سومولو، میدک رامائم پیٹ میونسپل چیرمین چندرپال، پی جتیندر گوڑ، میدک ٹاؤن صدر ایم گنگادھر، میدک، حویلی گھن پور، پاپنا پیٹ، شنکرم پیٹ، رامائم پیٹ کے پارٹی صدور، انجا گوڑ، سی ایچ سرینواس ریڈی، وشنووردھن ریڈی، گجواڈا، ناگراج، مہیندر، وائس چیرپرسن ضلع پریشد لاونیا ریڈی، ارکان ضلع پریشد مسز سی ایچ سجاتا، مسز گڈیلا شرمیلا، مسز پیٹوری، مادھوی، مسز سندھیہ، پنجہ وجئے کمار، جمنا، شیری، نارائنا ریڈی، پی چندنا، بھکشا پتی، دیشتی، سدھیراملو، ریتو رابطہ کمیٹی منڈل کوآرڈینیرٹ، کشٹیا سری ہری، نرسی ریڈی، گڈیلا سرینواس ریڈی، لکشما ریڈی، سمپت، رامائم پیٹ مارکٹ کمیٹی کے چیرمین ایس یادگیری، پی اے سی ایس کے چندرام، وینکٹ ریڈی، سائی ریڈی، جگن، سرینواس اور دیگر نے شرکت کی۔