پارٹی کارکن ہی پارٹی کی اصل طاقت ، پارٹی کارکنوں سے خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر نے کہا کہ پارٹی کو چھوڑ کر چوروں سے ملنے والوں کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے ۔ پارٹی کے کارکن ہی پارٹی کی اصلی طاقت ہے ۔ اسمبلی حلقہ جات کورٹلہ اور جگتیال پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے سی آر نے کہا کہ پارٹی ہی قائدین کو تیار کرتی ہے ۔ کوئی بھی قائد پارٹی پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ۔ پارٹی ہی میرے جیسے قائدین کو تیار کرتی ہے ۔ پارٹی میں نوجوان قائدین کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہوئے ان کے صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔ بڑے ہی جوش و جذبہ سے کام کرتے ہوئے عوامی امنگوں کی تکمیل کی جائے گی ۔ موجودہ حالات بی آر ایس کے لیے ہمیشہ نہیں رہیں گے ۔ پارٹی میں ایک قائد کے جانے سے 10 قائدین کو تیار کیا جائے گا ۔ سابق چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ کی روح کو سمجھنے کی صلاحیت صرف بی آر ایس پارٹی میں ہے ۔ بعض اوقات جھوٹے پروپگنڈے سے عوام گمراہ ہوجاتے ہیں ۔ گذشتہ انتخابات میں بھی ایسا ہی ہوا ہے ۔ ہم کسی بھی عہدے میں کیوں نہ رہے ہمیشہ عوامی خدمات کو ترجیح دینا ہے ۔ کے سی آر نے اسمبلی حلقہ جات کورٹلہ اور جگتیال کے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرنے سے قبل ضلع نظام آباد کی نمائندگی کرنے والے پارٹی قائدین سے خصوصی ملاقات کی اور پارٹی کے استحکام ، مقامی اداروں کے انتخابات کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس ملاقات میں سابق وزراء کے ٹی آر ، پرشانت ریڈی ، اسمبلی حلقہ جات کورٹلہ اور حضور آباد کے ارکان اسمبلی ڈاکٹر سنجے ، کوشک ریڈی ، سابق ارکان اسمبلی بی سمن ، جیون ریڈی ، جے سریندر ، گمپاگووردھن ، ہنمنت شنڈے ، ایم ایل سی ایل رمنا ، ضلع جگتیال ضلع پریشد صدر نشین وسنتا سریش کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔۔ 2