پارٹی کارکن عآپ کی سب سے بڑی طاقت : کجریوال

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اگلے سال فروری میں دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل جمعہ کو کہا کہ کارکنان پارٹی کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پارٹی کارکنوں کو ایک ویڈیو پیغام میں ان (کارکنوں) پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے لیے اگلے دو تین ماہ دیں اور کہا کہ AAP ‘ہی ملک کے لیے واحد امید ہے۔