پارٹی کو مستحکم کرنے ہر کارکن جدوجہد کرے

   

مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کی بی آر ایس میں شمولیت، کے ٹی آر کا خطاب
کاماریڈی:6؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر کے ٹی آر نے کہا کہ پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ہر کارکن کو یکجہتی کے ساتھ جدوجہد کرنی ہوگی۔ بانسواڑہ حلقہ اسمبلی کے مختلف منڈلوں ورنی، بانسواڑہ، کوٹگیری اور پوتنگل سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کانگریس سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں قائدین سابق رکن اسمبلی باجی ریڈی گووردھن کی قیادت میں ایررولی میں واقع کے سی آر کی رہائش گاہ پہنچے اور کے ٹی آر کی موجودگی میں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کر لی۔ کے ٹی آر نے انہیں گلابی کھنڈوا پہنا تے ہوئے پارٹی میں خیرمقدم کیا۔اس موقع پر کے ٹی آر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ضمنی انتخابات یقینی ہیں اور اس میں کامیابی بی آر ایس کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دورِ حکومت میں بانسواڑہ کے علاقے میں نمایاں ترقی اور کسانوں و عوام کی فلاح کے لیے کئی اسکیمات پر عمل ہوا، ان کامیابیوں کو گھر گھر پہنچانا کارکنوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بلدی اداروں کے انتخابات میں بانسواڑہ حلقہ میں بی آر ایس کی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پندرہ دنوں میں وہ بانسواڑہ کا دورہ کروں گا اور عوامی جدوجہد میں ساتھ مکمل ساتھ دونگا۔اس موقع پر بانسواڑہ بلاک کانگریس کے صدر و سابق زیڈ پی ٹی سی نرلا رتناکمار، ایم پی ٹی سیز فورم کے ریاستی سابق صدر یلمَ نچیلی سرینواس راؤ، سابق ایم پی پی سرینوال راؤ، سماجی کارکن حاکیم، سوسائٹی کے نائب صدر گجیندر، سابق سرپنچ پدم موگلیہ، گلاپلی موگلیہ، بنجا گنگارام، کرلیپو ناگیش کے علاوہ کئی دیگر کئی قائدین بی آر ایس میں شامل ہو گئے کے ٹی رام راؤ نے کہا کہ سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص حکمرانی پر کانگریس عوام سے معافی مانگے۔کے ٹی آر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں ہدایت دی ہے کہ پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کے بارے میں اسپیکر تین ماہ کے اندر فیصلہ کرے۔ کئی ارکان اسمبلی کو اس سلسلہ میں نوٹسیں بھی جاری ہوچکی ہیں۔ یاد رہے کہ پوچارام سرینواس ریڈی بانسواڑہ سے بی آر ایس ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے لیکن بعد میں کانگریس میں شامل ہوگئے اور حکومت میں زرعی مشیر کا عہدہ بھی حاصل کیا۔ کے ٹی آر نے واضح کیا کہ منحرف اراکین کے حلقوں میں چھ ماہ کے اندر ضمنی انتخابات یقینی ہیں اور بانسواڑہ میں پوچارام سرینواس ریڈی کی شکست طے ہے۔ اگر اسپیکر مقررہ مدت میں کوئی فیصلہ نہیں کرتے تو بی آر ایس دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ اس پروگرام میں راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی، سابق ارکان اسمبلی ہنمَنت شنڈے، جاجالا سرییندر، سابق نائب صدر بلدیہ بانسواڑہ شیخ زبیر، ضلع کاماریڈی کے سابق رعیتو بندھو کنوینر آنجی ریڈی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔