پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کوئی جادو کی چھری کی ضرورت نہیں، سبھی کو مل کر کام کرنا ہے: سونیا گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پیر کو پارٹی لیڈروں سے اپیل کی کہ پارٹی کا قرض چکانے کا وقت آگیا ہے اور ایسی صورتحال میں انہیں پارٹی کو دوبارہ مضبوط کرنے کے لیے بے لوث اور ڈسپلن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ کیونکہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے جادو کی کوئی چھڑی نہیں ہے ۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادے پور میں 13-15 مئی کو ہونے والا ‘نوسنکلپ چنتن شیور’ محض رسم کی ادائیگی نہیں ہونا چاہیے، بلکہ یہ پارٹی کی تنظیم نو کا عکاس ہونا چاہئے۔