نئی دہلی:کانگریس کے صدارتی امیدوار اور پارٹی کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے نے پیر کو کہا کہ وہ اجتماعی قیادت پر یقین رکھتے ہیں اور پارٹی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔یہاں شمال مشرق کے کانگریس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد 50 سال سے کم عمر کے لوگوں کو خواتین اور او بی سی (دیگر پسماندہ طبقات)، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سمیت مختلف عہدوں پر بنا کر پارٹی میں نئی توانائی پیدا کرنا ہے۔