حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) متحدہ آندھرا پردیش کے آخری چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے کہا کہ وہ وقت اور موقع کے لحاظ سے جگن حکومت پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی قائدین نے آج کرن کمار ریڈی سے ملاقات کی۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کرن کمار ریڈی نے کہا کہ وہ آندھرا پردیش یا تلنگانہ میں کسی بھی ریاست میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ قومی قیادت جہاں بھی انہیں ذمہ داری دے گی وہ پارٹی کیلئے کام کریں گے۔ آندھرا پردیش میں بی جے پی کے استحکام کیلئے وہ مساعی کریں گے۔ انہوں نے اس مسئلہ پر بی جے پی قائدین کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ بی جے پی کے استحکام کیلئے میں اپنے سیاسی تجربے بھرپور استعمال کروں گا۔ ر