پارٹ ٹائم لافیکلٹی کے لیے درخواستیں مطلوب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : (سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی کالج آف لا کی جانب سے پارٹ ٹائم اساس پر قانون کے مضامین کی تدریس کے لیے فیکلٹی کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ پروسیجرل لاس ، کانسٹی ٹیوشنل لاس ، اور لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ لاس سبجکٹ میں ہر ایک میں ایک جائیداد کا کالج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے ۔ اس کے لیے فیکلٹی کا انتخاب ایک تحریری ٹسٹ کی اساس پر ہوگا جو 25 اگست کو منعقد ہوگا ۔ اس کے بعد 29 اور 30 اگست کے درمیان انٹرویو ہوگا ۔ اس کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 اگست ہے ۔ مزید تفصیلات osmania.ac.in پر دستیاب ہیں ۔۔