پارکس کی تعمیر و ترقی میں تیزی پیدا کی جائے

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر میں عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت، ٹیکہ اندازی کا بھی جائزہ
محبوب نگر ۔ محبوب نگر کے بلدی حدود میں پارکس کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں تیزی پیدا کی جائے۔ ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔وہ ٹی ڈی گٹہ ، نل باؤلی علاقہ میں کوویڈ ویکسینیشن مہم کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسین لینا ضروری ہے۔ انہوں نے گھروں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ویکسین کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ویکسین نہ لینے والوں سے وجوہات دریافت کی اور فوری ویکسین لینے کی ترغیب دی اور کہا کہ ویکسین دینے کیلئے طبی عملہ خود آپ کے گھر آرہا ہے۔ آپ سب اس سہولت سے استفادہ کریں۔ کلکٹر نے دورہ کے دوران نل باؤلی علاقہ میں مخلوعہ اراضی کو دیکھ کر اس کی تفصیلات حاصل کی اور کہا کہ جہاں بھی بلدیہ کی مخلوعہ اراضی ہے وہاں پارکس کی تعمیر کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کمشنر کو اس تعلق سے پابند کیا۔ انہوں نے بعد ازاں وینکٹا پور موضع میں ویکسنیشن مہم کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر ششی کانت، کمشنر بلدیہ پردیپ کمار، بلدی کونسلر محمد منیر و دیگر موجود تھے۔