پارکنگ مسئلہ پر شیوسینا کارپوریٹر آپے سے باہر

,

   

بمبئی کے مچھی مار کالونی کے قریب چکن کے تاجروں پر حملہ
ممبئی ۔ 5 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کے سابق میئر اور شیوسینا کے موجودہ کارپوریٹر ملند ویدیا نے ممبئی میں مچھی مار کالونی کے قریب چکن کے تاجروں پر حملہ کردیا ۔ ماہم ریلوے اسٹیشن علاقہ کے قریب ان کی گاڑیوں کے پارکنگ کے مسئلہ پر وہ آپے سے باہر ہوگئے اور طیش میں آکر دوکانداروں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ۔ ویدیا نے کہاکہ میں برھن ممبئی میونسپل کارپوریشن میں اس پارکنگ کے مسئلہ کو اُٹھاتے ہوئے احتجاج کرتا آیا ہوں ۔ گزشتہ دو سال سے یہ مسئلہ جوں کا توں ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی اس لئے مجھے ان تاجروں کو سبق سکھانے کیلئے اُن پر حملہ کرنا پڑا ۔