!پارکنگ کیلئے جگہ نہیں تو گاڑیوں کا رجسٹریشن بھی نہیں

   

حیدرآباد ۔ 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد شہر کا کوئی بھی گلی کوچہ ایسا نہیں ہے جہاں آپ کو پارک کی ہوئی گاڑیاں نظر نہ آتی ہوں۔ پاش علاقوں جیسے بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز میں بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے۔ جس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہیکہ پارکنگ کیلئے نہ صرف جگہ کی قلت ہے بلکہ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حیدرآباد شہر میں 57 لاکھ گاڑیاں ہیں جبکہ ہر ماہ 35000 نئی گاڑیوں کا رجسٹریشن کیا جاتا ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کے عہدیداروں کے مطابق 2020ء تک شہر حیدرآباد میں گاڑیوں کی تعداد 60 لاکھ سے بھی تجاوز کرجائے گی۔