پاسداران انقلاب نے یوکرینی طیارہ گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی

   

تہران۔ 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ ان کا یونٹ ، یوکرین کے ایک مسافر بردار طیارہ کو حادثاتی فائرنگ میں مار گرانے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ جب انہیں طیارہ مار گرائے جانے کا علم ہوا جس میں 176 مسافر سوار تھے ، افسوس کیساتھ اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ کاش ! کیوں نہ میں مرجاتا‘‘۔