پاسپورٹس اجرائی میں حیدرآباد کی کارکردگی کی ستائش

   

وزارت خارجہ کی پارلیمانی کمیٹی کا دورۂ حیدرآباد
حیدرآباد ۔یکم ستمبر (سیاست نیوز) وزارت خارجہ کی پارلیمانی کمیٹی نے رکن لوک سبھا پی پی چودھری کی قیادت میں ریجنل پاسپورٹ آفس اور پروٹیکٹر آف امیگرینٹس حیدرآباد کا دورہ کیا ۔ کمیٹی پاسپورٹس کی اجرائی اور دیگر امور کی یکسوئی میں پاسپورٹ دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر ہرش وردھن ، برج لال ، ای ٹی محمد بشیر ، شریمتی جی مادھوی ، پرکاش جاوڈیکر ، شریمتی پرینیت کور شامل تھے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ حکام کے علاوہ وزارت خارجہ جوائنٹ سکریٹری اور چیف پاسپورٹ آفیسر ٹی اے چنگسن نے کمیٹی کو واقف کرایا ۔ پاسپورٹ آفیسر بی بالیا نے تلنگانہ میں خدمات کی تفصیلات پیش کی۔ کمیٹی نے تلنگانہ میں پاسپورٹ دفاتر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ محکمہ جات میں بہتر تال میل کی ضرورت ظاہر کی ۔ کمیٹی کو تلنگانہ کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں گزشتہ سال اور جاریہ سال پاسپورٹ کی ا جرائی کی تفصیلات سے واقف کرایا گیا۔ ر