پاسپورٹ آفس حیدرآباد میں اٹسٹیشن/اپوسٹائل کاونٹرکھلارہے گا

   

حیدرآباد۔ وزارت خارجہ برانچ سکریٹریٹ حیدرآباد نے 17مئی سے اس کے اٹسٹیشن/اپوسٹائل کاونٹرکو کارکرد رکھنے کا فیصلہ کیا۔اس ماہ کی 21تاریخ تک اس کو آر پی او بلڈنگ سکندرآباد میں کارکرد رکھاجائے گا۔یہ کاونٹر 8بجے صبح تا 12بجے دن کے درمیان ایمرجنسی خدمات کے لئے کھلارہے گا۔ایسے درخواست گذار جن کو اٹسٹیشن/ اپوسٹائل کی ہنگامی نوعیت کی خدمات کی ضرورت ہو، وہ ان خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔داسری بالیا صدر ایم ای اے برانچ سکریٹریٹ،حیدرآباد نے یہ بات بتائی۔