پاسپورٹ آفس سکندرآباد میں اضافی کاؤنٹرس کا پیر سے آغاز

   

حیدرآباد۔/3 جون، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا کے مطابق پاسپورٹ اور اس سے متعلق دیگر امور کی یکسوئی کیلئے درخواستوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وزارت خارجہ نے ریجنل پاسپورٹ آفس سکندرآباد کے تحت اضافی کاؤنٹرس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریجنل پاسپورٹ آفس سکندرآباد میں اضافی کاؤنٹرس 5 جون پیر سے کارکرد رہیں گے۔ تجرباتی بنیادوں پر روزانہ 40 نارمل اپواینٹمنٹس پاسپورٹ سیوا ویب سائیٹ پر جاری کئے جائیں گے۔ 5 تا7 جون کے دوران یہ اپواینٹمنٹس رہیں گ۔ درخواست گذاروں کو بتایا گیا ہے کہ اضافی درخواستوں سے نمٹنے کیلئے 5 پاسپورٹ سیوا کیندر اور 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر پر اضافی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ اپواینٹمنٹس کے سلسلہ میں طویل انتظار کو دیکھتے ہوئے ریجنل پاسپورٹ آفس سکندرآباد میں بھی درخواستیں کے ادخال کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایسے تمام درخواست گذار جنہوں نے رجسٹرڈ کروایا ہے یا پھر اپنے اپوینٹمنٹس ری شیڈول کرنا چاہتے ہیں وہ اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ویب سائیٹwww.passportindia.gov.in پر درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ ریجنل پاسپورٹ آفس اور سیوا کیندروں میں داخلہ کیلئے اپواینٹمنٹ ضروری ہے۔ ڈی بالیا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ درخواستوں کی یکسوئی کیلئے درمیانی افراد اور بروکرس سے رجوع نہ ہوں۔ر