پاسپورٹ آفس سکندرآباد26 فروری کو بند رہے گا

   

حیدرآباد۔ 22 فروری (سیاست نیوز) سکندرآباد میں واقع ریجنل پاسپورٹ آفس انتظامی امور کے سلسلہ میں 26 فروری کو بند رہے گا۔ ریجنل پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاسپورٹس کے لئے واک ان انٹرویوز آئندہ ہفتہ جمعرات کو نہیں رہیں گے۔ ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر ایل سرینواس راؤ نے درخواست گذاروں سے اس زحمت کے لئے معذرت خواہی کی ہے۔ واضح رہے کہ جون 2025 میں حیدرآباد ریجنل پاسپورٹ آفس کو بہتر عوامی خدمات اور پاسپورٹ کی اجرائی کے معاملہ میں قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر جی سنیہجا نے یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض انتظامی امور کے ضمن میں 26 فروری کو ریجنل پاسپورٹ آفس سکندرآباد عوامی خدمات کی فراہمی سے قاصر رہے گا۔ 1