ضلعی مراکز سے استفادہ کرنے عہدیداروں کا مشورہ ، حیدرآباد میں 15 تا 20 دن کا انتظار
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : پاسپورٹ آفس کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا کہ شہر حیدرآباد کے تین پاسپورٹ سیوا مراکز ( پی ایس کے ) میں زیادہ درخواستیں ہونے کی وجہ سے اضلاع میں دستیاب پی ایس کے مراکز کی خدمات سے استفادہ کریں ۔ زیادہ تر درخواستیں حیدرآباد کے امیر پیٹ ، بیگم پیٹ اورٹولی چوکی مراکز کو وصول ہورہے ہیں جس سے ان مراکز پر کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔ محکمہ خارجہ نے کسی بھی ضلع میں اپائنٹـمنٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ تاہم عوام کو معلومات نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ حیدرآباد کا انتخاب کرنے سے تاخیر ہورہی ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ درخواست دہندگان اپنے قریبی PSK اور پاسپورٹ سیوا کیندر کا انتخاب کرتے ہیں تو اس عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے ۔ تازہ ترین فہرست کے مطابق کریم نگر پی ایس کے میں 13 دن ، امیر پیٹ اور بیگم پیٹ میں سلاٹ کی دستیابی کے لیے 15 دن اور ٹولی چوکی میں 20 دن درکار ہورہے ہیں ۔ ضلع نظام آباد کے پی ایس کے میں جنرل اور تتکال اپائنٹـمنٹ ایک دن وقفہ میں دستیاب ہورہا ہے ۔ نلگنڈہ پی ایس کے میں درخواست داخل کرنے کے دوسرے دن اپائنٹـمنٹ حاصل ہورہا ہے ۔ میڑچل کے ساتھ نلگنڈہ ، وقار آباد میں 80 سلاٹس ورنگل میں 120 عادل آباد ، بھونگیر ، کھمم ، محبوب نگر ، محبوب آباد ، منچریال ، میدک ، سدی پیٹ ، ونپرتی ، کاماریڈی اضلاع کے پی او پی ایس کے میں 40 عام اپائنٹـمنٹ صرف ایک دو دن میں حاصل ہورہے ہیں ۔۔ 2