پاسپورٹ انکوائری میں غفلت پرکانسٹیبل معطل ایس پی کے احکامات جاری

   

کاماریڈی :7؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پاسپورٹ کی اجرائی کے لیے انکوائری میں غفلت برتنے پر ہیڈ کانسٹیبل معطل کرتے ہوئے ضلع ایس پی احکامات جاری کیا تفصیلات کے بموجب ہیڈ کانسٹیبل پی کرشنا کو گزشتہ سال پاسپورٹ کی اجرائی کے لیے پولیس کی جانب سے کیے جانے والی انکوائری میں سنگین غفلت برتنے پر انچارج ڈی آئی جی سن پریت سنگھ، IPS نے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرنے پر اس پر عمل کرتے ہوئے ضلع ایس پی راجیش چندرا نے جاری کیا۔پی کرشنا، گزشتہ سال ضلع کاماریڈی کے ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ میں خدمات انجام دے رہے تھے اور یہ پاسپورٹ کی درخواست گزاری کرنے والے درخواست گزاروں کی درخواست پر انکوائری کر رہے تھے۔ پاسپورٹ کے لے ٹیکولا راجیا کے پاسپورٹ درخواست کی تصدیق کے دوران شدید لاپروائی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بنیادی ابتدائی جانچ کے بغیر ہی کلیئرنس دے دیا۔ مکمل تحقیقات نہ ہونے کے باعث یہ پتہ نہ چل سکا کہ راجیا کے پاس پہلے سے ہی راجو کے نام پر پاسپورٹ موجود تھا بیرونی سفر کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے پر۔ راجیا کے خلاف RGI ایئرپورٹ پولیس دو پاسپورٹ ہونے کی شناخت کی اور اس معاملے میں اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔اور اس کی اطلاع ضلع پولیس کو دی گئی تھی جس پر ضلع ایس پی راجیش چندرا کے علم میں آیا، جنہوں نے تفصیلی رپورٹ انچارج ڈی آئی جی کو روانہ کی۔ معاملے کو سنجیدگی سے نوٹ لیتے ہوئے انچارج ڈی آئی جی نے پی کرشنا کو ذمہ دار قرار دے کر فوری معطلی کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر انچارج ڈی آئی جی سن پریت سنگھ نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ اس واقعے پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ محکمہ پولیس عوام کا اعتماد قائم رکھنے کے لیے مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر ذمہ دار پولیس افسران اور اہلکاروں پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔