حیدرآباد ریجنل پاسپورٹ آفیسر سنیہاجا کا ردعمل، دلالوں سے محفوظ رہنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جون (سیاست نیوز) حیدرآباد ریجنل پاسپورٹ آفیسر سینہاجا نے بتایا کہ پاسپورٹ خدمات میں کوئی مسائل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی مسائل کو ایک گھنٹے میں حل کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ عوام کو پریشان کرنے والی سوشل میڈیا کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح عوام کو مطلوبہ سلاٹ دستیاب ہے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر سنیہاجا نے بتایا کہ صارفین سے موصول ہونے والی شکایتوں کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔ پاسپورٹ کے درخواست گذاروں کو سلاٹ بکنگ کرنے میں ہونے والی پریشانیوں کو دور کرتے ہوئے اس عمل کو آسان بنادیا گیا ہے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے عوام کو www.passportindia.gov.in پر ربط پیدا کرتے ہوئے پاسپورٹ خدمات سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگ سلاٹ بک کرائے بغیر پاسپورٹ آفس کے چکر کاٹ رہے ہیں۔2
اور دلالوں کے چنگل میں پھنس کر پریشان ہورہے ہیں۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے عوام کو دلالوں اور ایجنسیوں کی دھوکہ دہی پر 1800113090 ٹول فری نمبر پر شکایت کرنے یا +91-7428321144 واٹس اپ میں میسیج کے ذریعہ شکایت درج کرانے کا مشورہ دیا۔2