حیدرآباد۔/5 جولائی، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا کے مطابق پاسپورٹ اور اس سے متعلق دیگر خدمات کیلئے درخواستوں میں اضافہ سے نمٹنے کیلئے 5 پاسپورٹ سیوا کیندر اور 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر میں اپواینٹنمٹس کیلئے خصوصی مہم کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے ہفتہ 8 جولائی سے آئندہ چار ہفتوں تک خصوصی مہم کے تحت اپواینٹمنٹس جاری کئے جائیں گے۔ بیگم پیٹ، امیرپیٹ، ٹولی چوکی کے علاوہ نظام آباد اور کریم نگر میں ایک، ایک مرکز اور 14 پوسٹ آفس سیوا کیندر پر اپواینٹمنٹس کی اجرائی، پاسپورٹ سیوا پورٹل کے ذریعہ عمل میں آئے گی۔ ہفتہ کے ایام میں 3641 اپواینٹمنٹس جاری کئے جائیں گے جو نارمل، تتکال اور پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹس سے متعلق ہوں گے۔ نئے درخواست گذاروں اور پہلے سے حاصل کردہ اپواینمنٹس کے درخواست گذار ری شیڈول کیلئے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ویب سائیٹ www.passportindia.gov.in پر اپواینٹمنٹ کیلئے رجوع ہوسکتے ہیں۔ درخواست گذاروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ اپواینٹمنٹس کے بغیر سیوا کیندر میں داخلہ نہیں ہوگا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ درمیانی افراد اور بروکرس سے رجوع نہ ہوں۔ر