آج دہلی میں ایوارڈ دیا جائیگا ۔ شیودھر ریڈی ایوارڈ حاصل کرینگے
حیدرآباد : 23جون ( سیاست نیوز) پاسپورٹ درخواستوں کی یکسوئی میں تلنگانہ پولیس نے ملک بھر میں سرفہرت مقام حاصل کرلیا ۔ تلنگانہ میں پاسپورٹ درخواستو ں کی یکسوئی کیلئے ویری فاسٹ نامی ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے جس نے ملک میں اپنی منفرد شناخت حاصل کرلی ہے اور پولیس کو سرفہرست مقام ملا ۔ نئی دہلی میں 24 جون کو تقریب میں پولیس کو ایوارڈ دیا جائیگا اور تلنگانہ کی جانب سے سرفہرست ایوارڈ ڈائرکٹر جنرل انٹلیجنس شیوا دھر ریڈی کو دیا جائیگا ۔ شیو دھر ریڈی ایوارڈ کو حاصل کریں گے ۔ تلنگانہ پولیس سے پاسپورٹ درخواستوں کی جلد یکسوئی کیلئے موثر منصوبہ تیار کیا گیا اور ایپ ’ ویری فاسٹ ‘ کو تیار کیا گیا ، تاکہ کا دباؤ کم ہوسکے اور بہتر انداز میں درخواستو ں کی یکسوئی ہوسکے ۔ وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ پولیس سے پاسپورٹ درخواستوں کی یکسوئی کم وقت میں کی جارہی ہے اور تین ورکنگ ڈیز میں زیادہ سے زیادہ درخواستو ں کو کامیاب انداز میں حل کیا جارہا ہے ۔ ملک میں دوسری کسی ریاست میں ایسا طریقہ کار نہیں ہے ۔ تلنگانہ پولیس سے فیلڈ حکام کو ڈائنامک اسائنمنٹ کے سبب پینڈنگ کا مسئلہ نہیں رہا اور 95 فیصد درخواست شہریوں کی جانب سے بذریعہ ایس ایم ایس اطمینان بخش اور جواب دیا گیا اور زبردست ستائش کی جارہی ہے ۔ انٹلیجنس ڈیٹا کے ذریعہ دھوکہ باز درخواستوں کو پہلے ہی جانچ لیا جاتا ہے ۔ کم خرچ میں نئی ٹکنالوجی کے استعمال کے بغیر کام کرنے والی ایپ موجود ہے ۔ ع