حیدرآباد۔/12اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے بتایا کہ 5 پاسپورٹ سیوا کیندر اور 7 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر میں اپائنٹمینٹ کیلئے ایک ماہ سے زیادہ کی مدت ہورہی ہے۔ وزارت خارجہ نے اپائنٹمینٹ کی مدت کم کرنے اور درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے 14 اکٹوبر ہفتہ کے دن خصوصی مہم کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مہم پانچ پاسپورٹ سیوا کیندر بیگم پیٹ، امیر پیٹ، ٹولی چوکی اور حیدرآباد کے علاوہ نظام آباد اور کریم نگر میں یہ سہولت رہے گی۔ اس کے علاوہ 7 پوسٹ آفس سیوا کیندر بھونگیر، کھمم، محبوب نگر، منچریال، میڑچل، نلگنڈہ اور ورنگل میں بھی 14 اکٹوبر ہفتہ کے دن خصوصی مہم رہے گی۔ تمام مراکز آئندہ ہفتہ کے دن کھلے رہیں گے۔ 14 اکٹوبر کیلئے اپائنٹمینٹس اجرائی جلد عمل میں آئیگی ۔ درخواست گذار ویب سائیٹ www.passportindia.gov.in پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔