پاسپورٹ درخواستوں کی یکسوئی کیلئے 14 سیوا کیندر میں ہفتہ کے دن بھی خدمات

   

حیدرآباد۔/30 مئی، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے بتایا کہ پاسپورٹ اور اس سے متعلق دیگر خدمات کی درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے وزارت خارجہ نے 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کو 20 مئی سے ہفتہ کے ایام میں بھی کارکرد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح ہفتہ کے دن بھی یہ سیواکیندر کام کریں گے۔3 جون ہفتہ کے دن تیسری خصوصی مہم کے تحت 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر میں 700 نارمل اپواینٹمنٹس جاری کئے جائیں گے۔ 31 مئی کو شام 4:30 بجے سے پاسپورٹ سیوا ویب سائیٹ پر اپواینٹمنٹس جاری ہوں گے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر کے مطابق 5 پاسپورٹ سیوا کیندر میں جون کے دوسرے ہفتہ میں روزانہ 200 اپواینٹمنٹس کے لحاظ سے جملہ 1000 زائد اپواینٹمنٹس دیئے جائیں گے اور یہ 2 جون کو شام 4:30 بجے سے جاری ہوں گے۔ تمام درخواست گذار جو نئے اپواینٹمنٹس کے خواہاں ہوں یا طئے شدہ اپواینمنٹس کا ری شیڈول چاہتے ہیں وہ ویب سائیٹ