حیدرآباد 30۔ اگست (سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر آر سنیہجا کے مطابق ملک بھر میں پاسپورٹ سیوا پورٹل ٹکنیکل مینٹیننس کے کاموں کے سبب 29 اگست سے 2 ستمبر تک بند رہے گا۔ اس دوران درخواست گزاروں کو جو اپائنٹمنٹس دیئے گئے ہیں، انہیں ری شیڈول کیا جائے گا۔ نئے اپائنٹمنٹ کی ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دی جائے گی۔ آر سنیہجا نے بتایا کہ درخواست گزاروں کو نئے اپائنٹمنٹ کے مطابق الاٹ کردہ مراکز پر رجوع ہونا چاہئے ۔ درخواست گزار معلومات یا مدد کیلئے [email protected] پر اپنے مسائل تحریر کرسکتے ہیں۔ 1