ڈپلومیٹک پاسپورٹ دے کر عام پاسپورٹ حاصل کیا ، امریکہ جانے کا بھی امکان
حیدرآباد۔19 فروری (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سربراہ و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج صبح اپنے ایراولی فارم ہاؤز سے اہلیہ کے ساتھ سکندرآباد پاسپورٹ آفس پہونچے۔ سرکاری ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کے سی آر نے اپنا پاسپورٹ رینیول کرایا۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کو حوالے کرتے ہوئے عام نوعیت کا پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے کے سی آر پاسپورٹ آفس پہونچے۔ کے سی آر کے ساتھ ان کی شریک حیات اور سابق رکن راجیہ سبھا جی سنتوش بھی موجود تھے۔ تقریباً آدھا گھنٹے تک پاسپورٹ رینیول کا عمل جاری رہا۔ پاسپورٹ رینیول کے بعد کے سی آر پاسپورٹ آفس سے نندی نگر میں واقع اپنی قیام گاہ پہونچے جہاں پر لنچ کرنے کے بعد کے سی آر تقریباً 7 ماہ بعد پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون بنجارہ ہلز پہونچے جہاں پر پارٹی کا توسیعی اجلاس مقرر ہے۔ پارٹی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کے سی آر امریکہ جانے کا منصوبہ رکھتے ہیں، اسی لئے انہوں نے اپنا پاسپورٹ کی تجدید کرائی ہے جہاں پر ان کا پوترا ہیمانشو اعلیٰ تعلیم حاصل کررہا ہے۔ اگر وہ امریکہ جاتے ہیں تو دو ماہ وہاں پر قیام کریں گے، تاہم اس کی باقاعدہ کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔2
