نئی دہلی: ہندوستان میںجلد ہی پاسپورٹ سیوا پروگرام (PSP-Version 2.0) کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا، جس میں نئے اور اپ گریڈ شدہ ای پاسپورٹ شامل ہونگے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاسپورٹ سیوا دیوس کے موقع پر یہ اعلان کیا۔ جے شنکر نے ہندوستان اور بیرون ملک پاسپورٹ جاری کرنے والے حکام کو “بروقت، قابل اعتماد، قابل رسائی، شفاف اور موثر انداز میں پاسپورٹ اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے کے عہد کی تجدید میں ان کے ساتھ شامل ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی پاسپورٹ سیوا پروگرام (PSP) کا آغاز کیا جائے گا۔ ورژن 2.0 میں نئے اور اپ گریڈ شدہ ای پاسپورٹ شامل ہونگے۔ جے شنکر نے پاسپورٹ سیوا کیندر پر اپنے پیغام میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے لیے بہتر پاسپورٹ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی خدمات کی فراہمی کو مزید موثر بنایا جائے گا۔چپ سے چلنے والے ای پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک سفر کیلئے بہتر ڈیٹا سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔