پاسپورٹ سیوا پورٹل ڈاون ہوگیا5 دن نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی

   

نئی دہلی: پاسپورٹ درخواستوں کی ویب سائٹ ’پاسپورٹ سیوا پورٹل‘ کو دیکھ بھال کی مشق کیلئے اگلے پانچ دنوں کیلئے بند کر دیا گیا۔ اس مدت کے دوران کوئی نئی اپائنٹمنٹس طے نہیں کی جاسکتی ہیں اور پہلے بک شدہ ائائنٹمنٹس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ پاسپورٹ سیوا پورٹل تکنیکی دیکھ بھال کے لیے 29 اگست جمعرات کی رات سے 2 ستمبر پیر صبح تک مسدود رہے گا۔ اس مدت کے دوران یہ نظام تمام MEA/RPO/BOI پر شہریوں کیلئے دستیاب نہیں ہوگا۔وہیں 30 اگست کیلئے پہلے سے بک کی گئی اپائنٹمنٹس کو مناسب طریقہ سے دوبارہ ترتیب دیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو مطلع کیا جائے گا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ایک معمول کا طریقہ کار ہے۔ اپوائنٹمنٹس کو دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ہمیشہ ہنگامی منصوبہ ہوتا ہے۔ پاسپورٹ سیوا کیندر کیلئے دیکھ بھال کی سرگرمی سے متعلق منصوبہ پہلے سے تیار کیا جاتا ہے تاکہ عوام کو کسی تکلیف سے بچایا جاسکے۔ پاسپورٹ سیوا پورٹل کا استعمال نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے یا پاسپورٹ کی تجدید کے لیے ملک بھر کے مراکز پر اپائنٹمنٹ بک کرنے کیلئے کیا جاتا ہے