حیدرآباد۔ /4 جون، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے بتایا کہ پاسپورٹ درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے وزارت خارجہ نے 20 مئی سے 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندروں میں ہفتہ کے ایام میں کارکردگی کا فیصلہ کیا ہے۔ 20 اور 27 مئی کو درخواستوں کی یکسوئی کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی۔ 3 جون ہفتہ کو تیسری خصوصی مہم کے تحت 700 اپواینٹنمٹس جاری کئے گئے اور 686 درخواستوں کی یکسوئی کی گئی ۔ خصوصی مہم سے پوسٹ آفس سیوا کیندر میں درخواستوں کی یکسوئی میں اضافہ ہوا ۔ پاسپورٹ آفس سکندرآباد میں خصوصی کاؤنٹرس قائم کئے گئے اور یہ درخواستوں میں کمی تک برقرار رہیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ مذکورہ سہولتوں سے استفادہ کریں۔ر