حیدرآباد 21 جولائی (سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر بی بالیا کے مطابق مختلف پاسپورٹ خدمات و درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے 5 پاسپورٹ سیوا کیندر اور 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر میں ہفتہ 22 جولائی کو خصوصی مہم کے تحت 3700 اپوائنٹمنٹس جاری کئے گئے۔ نارمل ، تتکال اور پی سی سی خدمات کیلئے اپوائنٹمنٹس جاری کئے گئے ۔ تلنگانہ حکومت نے بارش کے پیش نظر دفاتر اور تعلیمی اداروں کیلئے دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے لیکن عوام کی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام پاسپورٹ سیوا کیندر اور پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کل کام کرینگے۔ ایسے تمام درخواست گزار جنہوں نے ہفتہ کو اپوائنٹمنٹ بک کیا ہے، وہ مقررہ پاسپورٹ سیوا کیندر یا پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر سے رجوع ہوں ۔ بارش کے پیش نظر سیوا کیندر کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر درخواست گزار مقررہ وقت کے بعد بھی رجوع ہوں تو ان کی درخواستوں کی یکسوئی کی جائے۔ر