سنگاپور مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والا دنیا کا واحد ملک‘پاکستان کا 100مقام
واشنگٹن۔28؍جون (ایجنسیز )دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کرنے والے ادارے ’ہینلے اینڈ پارٹنرز‘ نے ہفتہ کو تازہ رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق سنگاپور مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والا دنیا کا واحد ملک ہے۔سنگاپور پاسپورٹ کے حامل شہری دنیا کے 193 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسرا نمبر جاپان اور جنوبی کوریا کا ہے جن کے شہری دنیا کے 190 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین تیسرے نمبر پر ہیں جن کے شہریوں کو پیشگی ویزا کے بغیر 189 ممالک تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔ سعودی عرب کا 59 واں نمبر ہے جس کے شہریوں کو دنیا کے 89 ممالک کا بغیر ویزے سفر کرنے کی سہولت حاصل ہے۔ امریکہ کا 10 واں نمبر ہے جبکہ روس اور ترکیہ 49 ویں، عمان 61 ویں، بحرین 60 ویں اور چین 64 ویں نمبر پر ہیں۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں ہندوستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی 85 ویں نمبر پر آ گئی ہے جو پچھلے سال کے 80 ویں نمبر سے پانچ مقامات کم ہے۔ ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والے 57 ممالک کا بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کا 100 واں نمبر ہے اور اس کے ساتھ صومالیہ اور یمن بھی اسی درجے پر ہیں۔ پاکستان سمیت ان ممالک کے شہری دنیا کے 32 ممالک میں ویزا کے بغیر جا سکتے ہیں۔
کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا 100 واں نمبر ہی تھا، البتہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافر 33 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کر سکتے تھے۔