واگھا: ہندوستان کی 65 سالہ خاتون حسینہ بیگم جو 18 سال قبل پاکستان گئی تھیں، لیکن وہاں پر ان کا پاسپورٹ گم گیا، جس کے نتیجہ میں انہیں پاکستان کی جیل میں 18 سال گذارنے پڑے۔ اب انہیں رہا کردیا گیا ہے۔ وہ ہندوستان واپس ہوئی ہیں۔ اورنگ آباد کی پولیس نے پاکستان کو خاتون کی تمام تفصیلات روانہ کی تھیں۔ مہاراشٹرا میں ان کا ایک رجسٹرڈ مکان ہے۔ حسینہ بیگم نے کہا کہ میں گزشتہ 18 سال جیل میں نہایت ہی کرب کی زندگی گزاری ہے۔ اپنے وطن (ہندوستان) واپس ہونے کے بعد میں سکون محسوس کررہی ہوں۔